ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

کینیڈا: 10 افراد کو ہلاک کرنے والی خاتون کون تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

برٹش کولمبیا: کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں اسکول اور گھر پر فائرنگ کر کے 10 افراد کو ہلاک کرنے والی ٹرانس جینڈر خاتون سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برٹش کولمبیا میں اسکول اور گھر پر ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار 18 سالہ ٹرانس جینڈر خاتون جیسی وان روٹسیلار نے فائرنگ کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق ٹرانس جینڈر خاتون نے اپنے سابقہ اسکول پر حملہ کرنے سے پہلے گھر میں اپنی والدہ اور سوتیلے بھائی کو موت کی نیند سلا دیا تھا۔

خاتون نے بغیر کسی مقصد کے ہی اتنے سارے لوگوں کو قتل کر دیا۔ خاتون نے اسکول پر فائرنگ کرنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ بھی کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق جیسی وان روٹسیلار پیدائش کے وقت مرد تھی اور اس نے 4 سال قبل اسکول چھوڑ دیا تھا۔

خاتون کے پاس پہلے اسلحے کا لائسنس تھا جس کے ایکسپائر ہونے کے بعد اس کی رہائش گاہ سے اسلحہ ضبط کر لیا گیا تھا مگر بعد میں اسے واپس لوٹا دیا گیا تھا۔

لندن : افغان سیاسی پناہ گزین کمسن بچی کے اغوا و زیادتی کا مجرم قرار

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیسی وان روٹسیلار دماغی صحت کے مسائل کا بھی شکار رہی ہے اور پولیس فائرنگ والے واقعے سے پہلے بھی اس کے گھر جا چکی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں