تازہ ترین

کینیڈا میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 16 افراد ہلاک

اوٹاوا: کینیڈا میں فائرنگ کے واقعے میں ایک درجن سے زائد افراد ہلاک گئے، پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ حملہ آور کو بھی ہلاک کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے مشرقی صوبے نووا اسکوشیا میں کرونا وائرس بحران کے دوران بھی فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو حملہ آور نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون پولیس افسر بھی ہلاک ہوگیا جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں مشتبہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس نے میڈیا ذرائع کو بتایا کہ مشتبہ حملہ آور کی شناخت 51 سالہ گبریل وارٹ مین کے نام سے ہوئی ہے جس نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی اور جائے وقوعہ پر پولیس کار میں ہی پہنچا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال کینیڈا کے شہر کیوبک میں مسجد میں فائرنگ کرکے 6 نمازیوں کو شہید کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

واضح رہے کہ 29 سالہ الیگزینڈر ہسونیٹ نے 2017 میں کینیڈا کے شہر کے کیوبک کی ایک مسجد میں فائرنگ کرکے 6 نمازیوں کو شہید اور 6 کو زخمی کردیا تھا، کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واردات کو دہشت گردی قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -