جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

کینیڈا میں شدید برف باری، درجنوں پروازیں منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا کے بیشتر حصے شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں، جس کے سبب 150 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے مختلف شہروں میں برف باری کے باعث ٹریفک حادثات کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مشرقی اونٹاریو اور مغربی کیوبیک کے بیشتر علاقوں کے لیے طوفان کی وارننگ ہے جبکہ مزید 25 سے 40 سینٹی میٹر تک برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ٹورنٹو میں سڑکوں اور گاڑیوں پر برف ہی برف نظر آتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کی جنوب مغربی ریاستوں میں برفانی طوفان سے نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا تھا۔امریکی ریاست الاباما میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، جہاں 6 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔

اس سے قبل الاباما میں 1963 میں 2.7 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی تھی، دوسری طرف شدید برفباری کی وجہ سے مختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایران میں دو برطانوی شہری گرفتار، نام سامنے آگئے

ریاست کولوراڈو میں پارہ منفی 39 ڈگری تک گر گیا، لوزیانا، الاباما، جارجیا، فلوریڈا اور مسی سپی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں