ہفتہ, مارچ 7, 2026
اشتہار

کینیڈا نے بھی اسرائیلی فیصلے کی سخت مذمت کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوہ (11 فروری 2026): کینیڈا نے بھی مغربی کنارے پر کنٹرول بڑھانے کے اسرائیلی فیصلے کی سخت مذمت کر دی ہے۔

کینیڈین حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈا اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کے حالیہ فیصلے کی سخت مذمت کرتا ہے جس کے تحت مغربی کنارے پر اسرائیلی کنٹرول کو وسعت دینے کے اقدامات کی منظوری دی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں، امن کے امکانات کو نقصان پہنچاتے ہیں اور فلسطینی ریاست کے قابلِ عمل ہونے کو کمزور کرتے ہیں۔

غزہ میں 3 ہزار فلسطینیوں کے فضا میں تحلیل ہونے کا ہول ناک انکشاف

کینیڈا نے کہا ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس فیصلے کو واپس لے اور آبادکاری کی توسیع کو فوری طور پر روکے۔ کینیڈا کا پختہ یقین ہے کہ دو ریاستی حل، جس میں اسرائیلی اور فلسطینی ایک دوسرے کے ساتھ ساتھ رہیں، دونوں قوموں کے طویل مدتی امن و سلامتی کے لیے واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم خطے میں امن اور استحکام کی حمایت کے لیے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی مغربی کنارے میں اسرائیل کے کنٹرول کے فیصلے کی مخالفت کر دی ہے، جب کہ برطانیہ نے بھی اسرائیل سے فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں