اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو کینیڈین ہم منصب کرسچیا فری لینڈ نے گزشتہ روز فون کیا، دونوں رہنماؤں کے مابین مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ گزشتہ روز کینیڈا کی وزیرِ خارجہ کرسچیا فری لینڈ نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود کو فون کیا۔
Canadian FM telephoned FM Qureshi yesterday. Among other issues, Asia Bibi was discussed. Canadian FM appreciated Supreme Court’s courageous decision & PM’s positive speech. (1/2)
— Dr Mohammad Faisal (@ForeignOfficePk) November 13, 2018
ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں آسیہ بی بی سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق کینیڈا کی وزیرِ خارجہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا، انھوں نے اس سلسلے میں وزیرِ اعظم کی مثبت تقریر کی بھی تعریف کی۔
ترجمان نے مزید کہا کہ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستانی شہری ہیں، ان کے قانونی حقوق کا احترام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسیہ کیس کا فیصلہ آئین کے مطابق ہوا، پاکستان کا دستور قرآن و سنت کے تابع ہے، عمران خان
یاد رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ججز نے آئین کے مطابق کیا، پاکستان کا دستور قرآن و سنت کے تابع ہے، ریاست عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے گی۔