تازہ ترین

آن لائن ڈیلیوری، سامان کےلیے شہری کو 8 سال انتظار کرنا پڑا

اوٹاوا : کینیڈین شہری کو برسوں قبل آرڈر کیا گیا سامان رواں ماہ موصول ہوگیا، سامان پر 2012 کی تاریخ درج تھی، شہری آٹھ سال بعد آرڈر موصول ہونے پر دنگ رہ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ حیرت انگیز واقعہ کینیڈین شہر ٹورنٹو سے تعلق رکھنے والے شہری کے ساتھ پیش آیا جسے آٹھ سال پہلے آرڈر کیا گیا سامان 6 مئی کو وصول ہوا۔

شہری کو ویل ڈاٹ سی اے (آن لائن ادارہ) کی جانب سے پارسل موصول ہوا تو اس نے پارسل لینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ اس نے کوئی آرڈر کیا ہی نہیں تاہم کچھ دیر بعد اسے یاد آیا کہ مذکورہ ادارے کو 2012 میں ایک آرڈر دیا۔

سامان میں ایک کریم اور ہیراسٹائل مصنوعات موجود تھیں اور انوائس بھی موجود تھی جس پر آٹھ سال پہلے تاریخ درج تھی۔

کینیڈین شہری ایلیٹ نے میڈیا کو بتایا کہ اب وہ اس کریم کو استعمال نہیں کرسکتے کیونکہ وہ اتنے برس میں خراب ہوچکی ہے اور اس کا رنگ بھی زرد ہوچکا ہے۔

کینیڈا پوسٹ کے حکام نے شہری کا پارسل اتنی تاخیر سے پہنچنے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، ترجمان کینیڈا پوسٹ کا کہنا تھا کہ آج تک ایسا انوکھا واقعہ رپورٹ نہیں کیا اسی لیے ابھی صرف سے متعلق اندازے ہی لگائے جاسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -