لاہور : اغوا ہونے والا’ کینیڈین نژاد پاکستانی حمزہ احمد مبینہ طور پر اداروں کیخلاف توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں نکلا۔
تفصیلات کے مطابق کینیڈین نژاد پاکستانی شہری حمزہ احمد کے لاہور سے اغوا کا معمہ حل ہوگیا۔
حمزہ احمد کیخلاف این سی سی آئی اے کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا، مبینہ طور پر اداروں کیخلاف توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے پر حمزہ احمد خان کو این سی سی آئی اے کی جانب سے تحویل میں لیا گیا تھا۔
پیر کے روز حمزہ احمد خان کو عدالت میں پیشی کے بعد چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے، ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعات 20، 24 اور 26 اے کے تحت مقدمہ درج ہے۔
تحقیقاتی حکام کا کہنا ہے کہ حمزہ احمد خان مبینہ طور پر ریاستی عہدیداروں اور اداروں کیخلاف توہین آمیز مواد اپ لوڈ کر رہے تھے ۔
مقدمے کے متن کے مطابق ملزم کی جانب سے اشتعال انگیز نوعیت کی پوسٹ شئیر کی گئیں، یہ پوسٹس عوامی بے چینی اور سماجی انتشار پھیلانے کے لیے لگائی گئیں۔
مغوی حمزہ اپنی پی ایچ ڈی کی ریسرچ کے لیے پاکستان آیا تھا تاہم تھانہ ڈیفنس اے پولیس نے نامعلوم کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


