تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

کینیڈین وزیراعظم ایک بار پھر کرونا کا شکار

اوٹاوا: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

کینڈین وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کرونا میں مبتلا ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کروں گا۔

انہوں نےکہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں کیونکہ میں نے کورونا ویکسی نیشن کرائی ہوئی تھی۔

جسٹن ٹروڈو نے عوام سے اپیل کی کہ اگر آپ نے کورونا ویکسین نہیں لگوائی تو لگوا لیں، اور اگر آپ نے کورونا ویکسین لگوالی ہے تو بوسٹر شاٹس لگوائیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں سال فروری میں بھی جسٹن ٹروڈو میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ کینڈین وزیراعظم نے چند روز قبل امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والی ایک سمٹ میں شرکت کی تھی جہاں ان کی امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی ملاقات ہوئی تھی۔

دوسری جانب ٹروڈو اور بائیڈن کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے امریکی سیکریٹری ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز زیویر بیکرا کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

Comments

- Advertisement -