ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کینیڈین ایئرفورس کا طیارہ گر کر تباہ، خاتون پائلٹ ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ٹورنٹو: کینیڈین فضائیہ کا جنگی طیارہ برٹش کولمبیا میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹس میں سے ایک خاتون پائلٹ ہلاک ہوگئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین رائل فورس کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ کینیڈین فورسز اسنوبرڈز ایئرکرافٹ برٹش کولمبیا کے کاملوپس نامی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس سے ایک پائلٹ موقع پر ہی ہلاک جبکہ دوسرے کی حالت تشویش ناک ہے۔

رائل فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ انتہائی دکھ کے ساتھ یہ اطلاع دے رہے ہیں کہ کینیڈین فورسز سنوبرڈز ٹیم کی ایک رکن اب ہم میں نہیں رہیں جبکہ ایک اور رکن زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والی پائلٹ کی شناخت کیپٹن جنیفر کیزی کے نام سے ہوئی ہے وہ ٹیم کی پبلک افیئرز آفیسر بھی تھیں۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل کینیڈا کا ایک ملٹری ہیلی کاپٹر بھی نیٹو کے ایک تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

حالیہ دنوں میں کینیڈین فورسز کو ہونے والا یہ دوسرا بھاری جانی و مالی نقصان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں