انگلینڈ کی سابق وویمن کرکٹرز نے دورہ پاکستان کی منسوخی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ورک لوڈ مسئلہ تھا تو کیا انگلینڈ کو دو منٹ پہلے پتہ چلا کہ ٹور ہو رہا ہے؟
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا گیا تھا جس کی انگلینڈ وویمن کرکٹرز کی جانب سے بھی ای سی بی کی مخالفت کی جارہی ہے۔
انگلینڈ ویمن کرکٹ کرکٹرز کی سابق کپتان شیرلٹ ایڈورڈز نے پاکستان کے حق میں بلند کرتے ہوئے کہا کہ ورک لوڈ کا بہانہ بنانا مایوس کن ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمارے لیے گزشتہ برس بہت کچھ کیا لیکن ایسا لگتا ہے کہ ہم وہ سب بھول گئے۔
ایک اور سابق ویمن کھلاڑی ایبونی جوئیل رین فورڈ کا کہنا تھا کہ ای سی بی کے بیان سے واضح ہے سیکیورٹی کا ایشو نہیں تھا اور اگر ایسا تھا تو سڑکیں بند، ہوٹل سیل کرکے، گارڈز مہیا کرکے حل ہوسکتا ہے۔