جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

تعلیم یافتہ افراد میں دماغی کینسر کا زیادہ امکان

اشتہار

حیرت انگیز

ایک نئی تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں ان کے دماغ میں جان لیوا گلائیومس کینسر ہونے کا زیادہ امکان ہوتا ہے بہ نسبت ان کے جو 9 سال کی اوسط اسکول کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

لندن کے انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں ہونے والی اس تحقیق کے سربراہ کے مطابق یونیورسٹی گریجویٹ افراد میں دماغ کا ٹیومر ہونے کا امکان 19 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔ خواتین میں یہ امکان 23 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: کافی کینسر کا سبب بن سکتی ہے؟

تحقیق کے سربراہ پروفیسر امل کا کہنا ہے کہ یہ ایک حیرت انگیز نتیجہ ہے جس کی وضاحت کرنا ممکن نہیں۔ ان کے مطابق کم تعلیم یافتہ افراد میں اس کینسر کا امکان 30 ہزار میں سے صرف 5 افراد میں ہوسکتا ہے۔

گلائیومس کینسر دماغ کا ایک کینسر ہے جو جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے اور اس کی علامات میں میگرین، متلی اور یادداشت کزور ہونا شامل ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق بلند تعلیمی سطح کا تعلق 3 قسم کے دماغی کینسر سے ہے جن میں سے 2 جان لیوا نہیں ہیں، جبکہ تیسرا یعنی گلائیومس جان لیوا ہے اور اسی کے امکان سب سے زیادہ ہیں۔

مزید پڑھیں: کینسر پیدا کرنے والی 7 عادات

پروفیسر کے مطابق حتمی طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ تعلیم کا کینسر سے کیا تعلق ہے یا وہ کیا وجہ ہے جو زیادہ تعلیم یافتہ افراد میں کینسر کی افزائش کا سبب بنتی ہے، شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ زیادہ تعلیم یافتہ افراد مختلف بیماریوں کی علامتوں سے واقف ہوتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں