تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

دوران آپریشن آتشزدگی، کینسر کی مریضہ جھلس کر ہلاک

بخارسٹ : رومانیہ میں دوران آپریشن آگ بھڑکنے کے باعث کینسر کی مریضہ جھلس کر ہلاک ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ رومانیہ جنوب مشرقی علاقے میں پیش آیا جہاں ڈاکٹرز کی غفلت کی وجہ سے خاتون مریضہ علاج کے دوران جان کی بازی ہار گئی۔

بی بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خاتون مریضہ کی آپریشن تھیٹر میں سرجری جاری تھی اچانک آگ سے خاتون کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث اس کا 40 فیصد جسم جھلس گیا۔

آگ لگنے کی وجہ ڈاکٹرز کی غفلت اور نااہلی کو قرار دیا گیا ہے کیونکہ ڈاکٹرز نے آپریشن کے دوران مریضہ کے جسم پر شراب کا استعمال کیا اور الیکٹرک آلے سے سرجری شروع کی جو آتشزدگی کا سبب بنی۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ آگ کی لپیٹ میں آنے کے باعث خاتون مریضہ ایک ہفتہ برن سینٹر میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔

افسوسناک واقعے اور ڈاکٹروں کی غفلت کی رپورٹ میڈیا پر نشر ہوئی تو ملک بھر میں ڈاکٹروں کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے اور سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے شدید غصّے کا اظہار کیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حیران کن طور پر مریضہ کے اہل خانہ کو اس بات کا علم ہی نہیں ہوا کہ ان کی مریضہ دوران آپریشن جھلس گئی ہے، انہیں میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد واقعے کا علم ہوا۔

رومانوی حکومت کی جانب سے عوامی مظاہروں کے بعد واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

خیال رہے کہ رومانیہ یورپ کا وہ ملک ہے جہاں علاج کی سہولیات انتہائی ناقص ہیں جبکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھی قلت ہے۔

Comments

- Advertisement -