بدھ, جولائی 15, 2026
اشتہار

دس لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں کینسر کے مریضوں کو دس لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ اسپیشل انیشی ایٹو فار کینسر پیشینٹس کے تحت مستحق کینسر کے مریضوں کے لیے سالانہ 10 لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

حکومت کے اس اقدام کا مقصد معیاری علاج تک رسائی کو یقینی بنانا اور مالی مشکلات کے باعث علاج میں حائل رکاوٹوں کو کم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ علاج کی سہولت پینل پر موجود اسپتالوں میں دستیاب ہوگی جبکہ تشخیص سے علاج تک مکمل معاونت فراہم کی جائے گی۔

مفت طبی سہولیات: اس پروگرام کے تحت کینسر کی تشخیص، کیموتھراپی، ریڈی ایشن، سرجری اور ادویات کی فراہمی مکمل طور پر مفت ہے۔

مستحق افراد کی رجسٹریشن: اس اسکیم کا حصہ بننے کے لیے نادرا  میں رجسٹریشن لازمی ہے اور یہ سہولت پنجاب کے مستقل رہائشیوں کے لیے ہے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں