ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

کینسر کے مریضوں کو دوا مفت ملے گی!

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (9 جنوری 2026): کینسر کے موذی مرض میں مبتلا مریضوں کو دوا مفت ملے گی حکومت نے غیر ملکی دوا ساز کمپنی سے معاہدہ کر لیا۔

کینسر ایک موذی مرض ہے، جس کی بروقت تشخیص نہ ہونے پر یہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔ اس کی دوائیں بھی مہنگی اور غریبوں کی دسترس سے باہر ہیں۔ تاہم کینسر کے مریضوں کو مفت دواؤں کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت نے سوئٹزرلینڈ کی دوا ساز کمپنی ’’روش‘‘ کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاہدے کے تحت پمز اسپتال میں کینسر کے مریضوں کو مفت دوائیں ملیں گی اور اس سہولت سے اسلام آباد کے علاوہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے لوگ بھی مستفید ہو سکیں گے۔

وزیر صحت نے بتایا کہ کینسر کے مریضوں کو مفت دوا کی فراہمی کا 70 فیصد خرچ کمپنی جب کہ 30 فیصد اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 745 مریضوں کو مفت دوائیں فراہم ہوں گی اور اس کے بعد بتدریج اس کو بڑھایا جائے گا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عوام کو معیار علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہم حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ہماری تمام تر توجہ ہیلتھ کیئر نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ معیاری علاج کے ذریعہ لوگوں کو بیماریوں سے بھی بچانا ہے۔

شعبہ صحت میں بہتری کے لیے انقلابی فیصلے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں