The news is by your side.

Advertisement

لاہورمیں فائرنگ کے واقعے میں جنرل کونسلر کا امیدوار ہلاک

لاہور: فائرنگ کے واقعے میں مسلم لیگ ن کا جنرل کونسلرکا امیدوار عمران احمد جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے مصری شاہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مسلم لیگ ن کے بلدیاتی امیدوارکو قتل کردیا ہے

عمران احمدلاہور کے یوسی 43 میں مسلم لیگ ن کی جانب سے جنرل کونسلر کی نشست پرامیدوارتھا۔

واضح رہے کہ لاہورمیں بلدیاتی امیدواروں کے درمیان لڑائی جھگڑوں اورفائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق عمران کواس کے گھرکے باہردو ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں