منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

کینز فلم فیسٹیول 2016: فیسٹیول کا آغاز آج، تیاریاں جاری

اشتہار

حیرت انگیز

دنیائے فلم کے معتبر ترین میلے کینز فلم فیسٹیول کا آغاز چند گھنٹوں بعد ہوگا۔ کینز فلم فیسٹیول میں شریک فلموں کی جانچ کرنے والی جیوری ہوٹل پہنچ گئی۔ فیسٹیول کی تیاریاں جاری ہیں۔

cp2

cannes-post

- Advertisement -

میڈ میکس فیوری روڈ کے فلم ساز جورج ملر کی صدارت میں جیوری کینز میلے میں شامل فلموں کی قسمت کا فیصلہ کرے گی۔ جیوری میں امریکی اداکار ڈونلڈ سدر لینڈ، آسکر انعام یافتہ میڈز مکیل سن اورکینز میلے میں بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کرنے والی کرسٹین کے ساتھ دیگر بڑی شخصیات شامل ہیں۔

فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ کی تیاریاں جاری ہیں۔

جیوری کے ہوٹل پہنچنے پر ذرائع ابلاغ کے نمائندگان نے انہیں اپنے حصار میں لے لیا۔ جیوری نے میلے سے متعلق باریکیوں اور فلموں پر گفت و شنید کی۔

کینز فلم میلہ آج سے شروع ہو رہا ہے جس کے لیے دیگر فنکاروں اور اداکاروں کی آمد بھی شروع ہوگئی ہے۔

cp-4

cp-3

cp-6

میلہ 22 مئی تک جاری رہے گا۔

cp-5

کینز فلم فیسٹیول کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں