تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

مجھ سے اچھا بسکٹ نہیں‌ بناسکتے، خاتون کا عالمی شیف کو چیلنج

ریاض : سعودی خاتون نے انٹرنیشنل شیف سوسائٹی کے چیئرمین تھامس گوگلر کو خاص قسم کا بسکٹ بنانے کا کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے صوبے قصیم کے علاقے بریدہ سے تعلق رکھنے والی خاتون ام انس کی جانب سے عالمی شیف سوسائٹی کے سربراہ و معروف شیف تھامس گوگلر کو انوکھا چیلنج کیا گیا ہے۔

ام انس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ خاص قسم کا ‘کلیجا بسکٹ’ بہت لذیذ بناتی ہیں، تھامس ان سے زیادہ لذیذ کلیجا بناکر دکھائیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہر قصیم اور حائل کی مشہور سوغات کا نام ‘کلیجا’ ہے جبکہ کلیجا بسکٹ کو پڑوسی ملک افغانستان میں کلچا کہا جاتا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے صوبے القصیم میں ہر سال کلیجا کا میلہ سجتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل شیف تھامس نے ام انس کا چیلنج قبول کرتے ہوئے ان کا بنایا ہوا کلیجا چکھا اور اس میں شامل اجزا اور خوشبو کا اندازہ لگایا۔

تھامس گوگلر نے کہا کہ آپ نے جو کلیجا بنایا ہے وہ واقعاً شاندار اور ذائقے دار میں کوشش کروں گا کہ اس سے بہتر کلیجا بناؤں۔

واضح رہے کہ ام انس بریدہ میں کلیجا میلے میں اپنا اسٹال قائم کیے ہوئے ہیں، وہ 30 برس سے کلیجا سمیت مختلف عوامی کھانے تیار کرنے کا تجربہ رکھتی ہیں جبکہ تھامس گوگلر عالمی شہرت یافتہ شیف ہیں جب کہ انٹرنیشنل شیف سوسائٹی کے سربراہ بھی ہیں جس کے 1 کروڑ 30 سے زائد ممبران ہیں۔

سعودی خاتون نے بتایا کہ وہ 10 سال کی عمر سے کلیجا بنارہی ہیں، انہیں یقین تھا کہ جو بھی اس خاص قسم کے بسکٹ کو چکھے گا وہ داد ضرور دے گا۔

Comments

- Advertisement -