منگل, جنوری 13, 2026
اشتہار

عمران خان میرے والد کی طرح ہیں، شادی کا سوچ بھی نہیں سکتی: میرا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لالی وڈ کی متنازعہ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان میرے والد کی طرح ہیں اوران سے شادی کرنے کاسوچ بھی نہیں سکتی۔

دھرنے کے دوران جب عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ شادی کرنا چاہتے ہیں تو دنیا بھر سے خواتین نے ان سے شادی کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی جن میں اداکارہ میرا بھی شامل تھیں۔

عمران خان خان نے اس وقت میرا کو تو کوئی جواب نہیں دیا تھا تاہم ٹی وی اینکرپرسن ریحام خان شادی کرلی تھی جو کہ محض دس ماہ تک قائم رہی اورختم ہوگئی۔

ذرائع کا کہن ہے کہ گزشتہ دنوں لاہورکی عدالت میں ایک پیشی کے موقع پرمیرا سے سوال کیا گیا کہ آیاوہ اب بھی عمران خان کے ساتھ شادی کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں تو میرا انتہائی خوبصورتی کے ساتھ اپنے موقف سے پھرگئیں۔

انہوں صحافیوں سے کہا کہ ’’عمران خان میرے والد کی طرح ہیں میں ان سے شادی کرنے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتی‘‘۔ ان کے اس غیر متوقع جواب پرموقع پرموجود ہر شخص کی ہنسی نکل گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں