تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

کنٹونمنٹ بورڈ کے ہزاروں پرائیویٹ اسکولز بند کرنے کا اعلان

ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈ کے پرائیویٹ اسکولز 31 دسمبر سے بند ہوجائیں گے۔

کنٹونمنٹ بورڈز کے پرائیویٹ اسکولز کی بندش کی حتمی ڈیڈلائن جاری کر دی گئی۔ ملک بھر کے ‏‏42 کنٹونمنٹ بورڈز کےاسکولز 31 دسمبر سے بند ہوں گے۔

عدالتی حکم پر کنٹونمنٹ بورڈ کے30ہزار پرائیویٹ اسکولز کو بند کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اسکولز کی بندش پر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے ‏احتجاج کی کال دے دی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ اعلان کیا کہ بے ‏دخلی کے معاملے پر نوٹس جاری کیے گئے تو 16 دسمبر کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -