کیپ ٹاؤن : آئی سی سی کا اجلاس کیپ ٹاؤن میں جاری ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے رویّے پر پاکستان اجلاس میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں آئی سی سی کا پانچ روزہ اجلاس جاری ہے، پاک بھارت کرکٹ تنازعہ زیر بحث آئے گا۔ اجلاس میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا۔
چیمپئنز ٹرافی میں نہ کھیلنے کے بھارت کے رویئے پر پاکستان آئی سی سی کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔ پاکستان کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اجلاس میں بھارت کو سخت پیغام دیں گے۔
ادھر بھارت کی نمائندگی بی سی سی آئی کے سربراہ انوراگ ٹھاکر اور سیکرٹری اجے شرکے کریں گے۔ پاکستان کو علیحدہ کرنے کی بات کرنے والوں کو خود دوسروں کا ساتھ درکار ہے۔
بگ تھری کو بچانے کے لئے بھارت دیگر رکن ممالک کی حمایت کا محتاج بن گیا ہے۔ کسی بھی تحریک کو غیر مؤثر کرنے کے لئے سات ملکوں کے ووٹ درکار ہوتے ہیں اب دیکھنا یہ ہے آئی سی سی اجلاس میں کون کس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔