بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

پاکستان میں کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی شرح ایک فی صد سے بھی کم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (06 مئی 2026): کیپٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے معاہدے کی دستخط کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں ایس ای سی پی اور مارکیٹ اداروں کا مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دیا گیا، جو کیپٹل مارکیٹ کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ہے، اور سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھانے اور آگاہی کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا پاکستان میں کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی شرح ایک فی صد سے بھی کم ہے، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا رجحان انتہائی محدود ہے، جسے مد نظر رکھتے ہوئے ایس ای سی پی نے بڑا ہدف یہ رکھا ہے کہ سرمایہ کاروں کی تعداد 25 لاکھ تک بڑھائی جائے۔

انھوں نے کہا سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافے کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دی گئی ہے، نوجوانوں اور نئے سرمایہ کاروں کو مارکیٹ میں لانے کے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں، نیز کیپٹل مارکیٹ کے فروغ کے لیے آگاہی مہم اور اصلاحات بھی جاری ہیں۔ ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، عوام کو مارکیٹ کی جانب راغب کرنا ہوگا۔

تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، سی ڈی سی اور این سی سی پی ایل کے سربراہان بھی شریک تھے۔ اورنگزیب نے معاشی بہتری کے لیے عملی اقدامات کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہمیں کتابی باتوں سے نکل کر خود انحصاری کی طرف بڑھنا ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب


اسلام آباد میں کیپٹل مارکیٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ ملکی معیشت مشکل حالات کے باوجود درست سمت میں گامزن ہے اور حکومت کی تمام تر توجہ مالی خسارے کو کم کرنے پر مرکوز ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 2 ماہ کی مسلسل محنت کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوئے ہیں اور تیل کی سپلائی کے لیے فنڈز کی دستیابی کو ہر صورت یقینی بنایا گیا ہے۔

وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام: اوورسیز پاکستانیوں کیلیے خوشخبری!

وزیرِ خزانہ نے اسٹاک مارکیٹ کو معیشت کا ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیلنجز کے باوجود مارکیٹ کا مستحکم رہنا خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی کے معاملے پر تمام فریقین کی مشاورت سے آگے بڑھ رہے ہیں اور معاشی اشاریوں میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔


خطاب کے دوران وزیرِ خزانہ نے ’جنریشن زی‘ یعنی نوجوان نسل کو قومی دھارے میں لانے پر خاص زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا قومی ترجیح ہے، جس کے لیے ایس ای سی پی کو اپنا طریقہ کار مزید آسان بنانا ہوگا۔ حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ ریگولیٹری اور قانونی اصلاحات کے لیے ایس ای سی پی کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔


علاقائی صورت حال پر بات کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ہمارے لیے ایک سبق ہے۔ متبادل توانائی کے حصول کی اہمیت اب پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ہمیں اپنے کمرشل فیصلے آزادانہ اور صرف قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر کرنے ہوں گے۔

وزیرِ خزانہ نے پیغام دیا کہ بیرونی امداد کے بجائے ملکی وسائل سے سرمایہ اکٹھا کرنا ہی معاشی استحکام کا اصل راستہ ہے۔ انویسٹر ایجوکیشن اور محفوظ مواقع کی فراہمی سے ہی پاکستان کو ایک مضبوط معاشی ریاست بنایا جا سکتا ہے۔

+ posts

Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

اہم ترین

شعیب نظامی
شعیب نظامی
Shoaib Nizami reports Finance, Fedeal Board of Revenue, Planning , Public Accounts, Banking, Capital Market, SECP, IMF, World Bank, Asian Development Bank, FATF updates for ARY News

مزید خبریں