جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

امریکا، کیپٹل ہل کے قریب سے مسلح شخص گرفتار، پستول اور 500 سے زائد گولیاں برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی دارالحکومت میں واقع اہم عمارت کے قریب میں واقع چیک پوسٹ سے مسلح شخص پکڑا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے نیشنل گارڈز اور پولیس نے مشکوک حرکات کے بعد ایک شہری کی مانیٹرنگ شروع کی اور پھر اسے چیک پوسٹ کےقریب سے گرفتار کیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص کے پاس جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا جعلی اجازت نامہ تھا، جسے دکھا کر وہ یہاں تک پہنچا تھا۔ گرفتار ہونے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی البتہ یہ بتایا گیا ہے کہ وہ ریاست ورجینیا کا رہائشی ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے جب اُسے گرفتار کیا اور تلاشی لی تو اُس کے پاس سے پستول اور 500 سے زائد گولیوں سمیت میگزین برآمد ہوا۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن کی تقریبِ حلف برداری 20 جنوری کو ہے، جس میں ٹرمپ کے حامیوں کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکا، ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی کا خطرہ،ہزاروں نیشنل گارڈز کیپٹل ہل میں تعینات

امریکا کے تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے بعد واشنگٹن اور بالخصوص کیپٹل ہل میں بیس ہزار سے زائد نیشنل سیکیورٹی گارڈز سمیت دیگر حساس اداروں کے اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

کیپٹل ہل عمارت کے اندونی حصوں میں بھی ہزاروں کی تعداد میں نیشنل سیکیورٹی گارڈز موجود ہیں۔ امریکا بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور بالخصوص واشنگٹن میں لاک ڈاؤن جیسی صورتحال ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں