تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کیپٹن (ر) صفدر پر فردِ جرم عائد

گوجرانوالہ: عدالت نے بغاوت کے مقدمے اور اشتعال انگیز تقریر کیس میں کیپٹن (ر)صفدر پر فرد جرم عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بغاوت کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اعظم خان کی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور لیگی ایم پی اے عمران خالد پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے شہادت اور استغاثہ کے گواہان کو 20 جون کو طلب کر لیا۔

عدات نے سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں ملزمان کو 29 جون کو طلب کر لیا، جس میں کیپٹن صفدر اوروفاقی وزیر خرم دستگیر کو آئندہ خاصری سے استثنا مل گیا لیکن سابق مئیر اور لیگی ایم پی اے عمران خالد ہر پیشی پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔

دوسری جانب لاہورکی عدالت نے بھی اشتعال انگیز تقریرکےکیس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدرپر فردجرم عائد کردی، تاہم کیپٹن صفدر نے صحت جرم سے انکار کیا اور دس جون کو گواہوں کو طلب کرلیا۔

یاد رہے 2 اکتوبر 2020 کیپٹن(ر) صفدر کیخلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاون میں اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے پر بغاوت کامقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے رکن صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ کی رہائش گاہ پر کارکنان سے مٹینگ کی تھی ، اس مٹینگ میں لیگی رہنما اور ایم پی اے نے کارکنان سمیت شہریوں کو حکومت کے خلاف اکسایا اور ریاستی اداروں کے خلاف اشتعال انگیزی کرتے ہوئے دھمکی آمیز الفاظ کا استعمال کیا۔

گوجرانوالہ کے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں رکن پنجاب اسمبلی عمران خالد بٹ اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ، ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے شہریوں کو حکومت کے خلاف بغاوت پر اکسایا۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں