The news is by your side.

Advertisement

ہالی وڈ فلم ’کیپٹن امریکہ سول وار‘ باکس آفس پر قبضہ جمانے کے لیے تیار

سپر ہیروز کی تخیلاتی دنیا کی ایک اور فلم کیپٹن امریکہ سول وار نمائش کے لیے پیش کردی گئی۔

ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم کیپٹن امریکہ سول وار بڑے پردے پر تہلکہ مچانے آگئی ہے۔ مارول کامکس کی سپر ہیرو فلم کی کہانی کیپٹن امریکہ اور آئرن مین کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کے مرکزی کردار کرس ایوانز، رابرٹ ڈونے اور اسکارلٹ جونسن نے ادا کیا ہے۔

فلمی پنڈتوں نے ریلیز سے قبل ہی فلم کے باکس آفس ہٹ ہونے کی پیشگوئی کردی ہے۔ پنڈتوں کا ماننا ہے کہ ریلیز کے پہلے 3 دن میں فلم بیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کمانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں