The news is by your side.

Advertisement

کپتان اورمیری خواہش ہے کل زیادہ سے زیادہ دیر کریز پر ٹھہریں، فہیم اشرف

جمیکا : پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ ٹیٹ کرکٹ میں پچ کا برتاؤ ہر گزرتے دن کے ساتھ تبدیل ہوتا جارہا ہے لیکن پہلے دو دن کی نسبت آج پچ قدرے بہتر تھی۔

فہیم اشرف نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے بولرز نے آج ہمیں اچھی کارکردگی دکھائی۔

پاکستانی آل راؤنڈر نے کہا کہ پہلے دو دن کی نسبت آج پچ قدرے بہتر تھی، اس پچ سے ابھی فاسٹ بولرز کو مدد مل رہی ہے اسی لیے ویسٹ انڈیز کے بولرز نے آج ہمیں اچھی کارکردگی دکھائی۔

فہیم اشرف نے کہا کہ کپتان اور میری خواہش ہے کہ کل زیادہ سے زیادہ دیر کریز پر ٹھہرنا ہے لیکن کسی بھی ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز بیٹنگ کےلیے آسان نہیں ہوتی۔

قومی کرکٹر نے کہا ک مثبت حکمت عملی اپناتے ہوئے طویل پارٹنر شپ کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستانی ٹیم 160 رنز کے مجموعے پر 5 وکٹیں گنوا بیٹھی ہے، اس وقت کپتان بابر اعظم 54 رنز اور فہیم اشرف 12 رنز کے ساتھ پچ پر موجود ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں