تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

کھلاڑی دورہ سری لنکا کے لئے تیار ہیں، کپتان بابراعظم

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کھلاڑی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے مکمل تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ سات سال بعد سری لنکا کھیلنے جارہے ہیں، ٹریننگ کیمپ میں اپنی بھرپور تیاری کی ہے، پوری ٹیم کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچ میں ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگتا ہے، ہم ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ٹریک پر آرہے ہیں،انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہم نے اچھا کھیلا تھا اب بھی تمام کھلاڑیوں نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اپنی بھرپور تیاری کی ہے، راولپنڈی میں بھی کیمپ لگایا گیا تھا جس میں ہم نے خود کو تیار کیا۔

بابراعظم نے ٹیسٹ اسکواڈ میں یاسر شاہ کی واپسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں کنڈیشنز اسپنرز کیلئے کافی مددگار ثابت ہونگی، مجھے فاسٹ بولرز پر بھی اعتماد ہے، وہ بھی ہر کنڈیشن میں اچھا پرفارم کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’گڈو کو سالگرہ مبارک

بابر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ شعیب اختر نے کیمپ آکر فاسٹ بولرز کی بہت حوصلہ افزائی کی، بولرز نے ان سے مزید رہنمائی حاصل کی۔

کپتان نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ہمارے پاس کافی وقت تھا، سیریز کے پوائنٹس آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے کافی اہمیت رکھتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کہتان کا کہنا تھا کہ میچ سے قبل کنڈیشنز دیکھ کر ٹیم فائنل کریں گے، اور اسی دوران شان مسعود کے حوالے سے کوئی فیصلہ کریں گے۔

Comments

- Advertisement -