اتوار, دسمبر 1, 2024
اشتہار

’فخر کی واپسی سے بیٹنگ لائن مضبوط ہوگئی‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے آنے سے بیٹنگ لائن مضبوط ہوگئی ہے۔

پریس کانفرنس میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے عقیل حسین کے سوال کے جواب میں بابراعظم نے کہا کہ میگا ایونٹ سے پہلے مڈل آرڈر کا فارم میں آگیا ہے ٹیم کا کمبی نیشن بھی درست ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور بیٹر فخر زمان نے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

- Advertisement -

دونوں کھلاڑیوں نے انگلینڈ سے آسٹریلیا پہنچ کر برسبین میں پاکستان ٹیم کو جوائن کیا۔ شاہین آفریدی اور فخر زمان انجری کی ری ہیب کیلئے انگلینڈ میں موجود تھے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان، مایہ ناز کمنٹیٹر شامل

شاہین آفریدی پاکستان کو دونوں وارم اپ میچز میں بھی سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔

اسسٹنٹ ٹو بولنگ کوچ عمر رشید اور پاکستان ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے برسبین میں پاکستانی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

ڈاکٹر نجیب کی عدم موجودگی میں فرائض انجام دینے کیلئے ڈاکٹر شمائل نے بھی پاکستان ٹیم جوائن کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں