اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

آسٹریلیا کو ایک اور بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی انجری کے باعث باہر

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو(11 فروری 2026): ورلڈ کپ کے باقاعدہ آغاز سے پہلے ہی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش گروئن انجری کا شکار ہو کر پہلے میچ سے باہر ہو گئے ہیں، مچل مارش تکلیف کے باعث آج کے اہم میچ میں ٹیم کی قیادت نہیں کر سکیں گے۔

ان کی انجری کے بعد تجربہ کار بیٹر اسٹیو اسمتھ کو فوری طور پر کور کے طور پر کولمبو بلا لیا گیا ہے تاکہ وہ ٹیم کو جوائن کر سکیں۔

ایونٹ کے پہلے ہی میچ سے قبل کپتان کا باہر ہونا آسٹریلیا کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ آسٹریلوی مینجمنٹ کے مطابق مچل مارش کی انجری کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ان کی واپسی کا فیصلہ طبی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں