The news is by your side.

Advertisement

ہماری کمزوریوں سےخلائی مخلوق فائدہ اٹھاتی ہے،کیپٹن(ر)صفدر

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ ہماری کمزوریوں سےخلائی مخلوق فائدہ اٹھاتی ہے، تمام سیاسی جماعتوں نےمل کرپاکستان چلانا ہے ، نظام سے خلائی مخلوق کو باہر نکالیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وقت نہیں دیا جاتا کہ نظام کو ٹھیک کریں، میری تقریر سے دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت ہے۔

کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر نے بڑی جرات کے ساتھ بات کی، بے نظیربھٹو جمہوریت کی راہ پر تھیں، پیپلزپارٹی کو بھی نہیں پتہ بی بی کے قاتل کون ہیں۔

نواز شریف کے داماد نے کہا کہ میثاق جمہوریت کا مقصد تھا بیٹھ کرجمہوریت کی بات کریں، ایوان کو طاقت دینے کیلئے قانون لانا پڑے گا، اب ووٹ کوعزت دو کا انتخاب ہے۔

خلائی مخلوق کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری کمزوریوں سےخلائی مخلوق فائدہ اٹھاتی ہے، تمام سیاسی جماعتوں نےمل کرپاکستان چلانا ہے، پرویز مشرف کوعدالتوں کاسامنا کرنا چاہیے، نظام سے خلائی مخلوق کو باہر نکالیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل کیپٹن (ر) صفدر کا احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مارشل لاء کی بات کرنے والوں کو پہلے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے، شیخ رشید ووٹ سے کئی بار نااہل ہوچکے ہیں مگر امپائر کھڑا کردیتا ہے۔

نواز شریف کے داماد کا کہنا تھا کہ یہ ملک سیاستدانوں نےبنایا، انہیں سیاست کرنےدی جائے، بظاہرحکومت کے پس پردہ بھی کچھ اور لوگ ہوتے ہیں، بظاہر ایک حکومت چل رہی ہےمگرحکم اوپرسےہی آرہے ہیں، حکومت ہی نہیں ریاست پربھی حکم اوپرسے آرہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں