بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کیپٹن (ر) صفدر نے نواز شریف کے بیان پر تنقید کو سازش قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے نواز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر تنقید کو سازش قرار دے دیا اور کہا کہ الیکشن سے پہلے نواز شریف کیخلاف سازشیں کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے صحافیوں سے گفتگو میں کیپٹن(ر)صفدر نے نواز شریف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کے بیان پر تنقید کو سازش قرار دے دیا اور کہا کہ میڈیا نے سیاق وسباق سے ہٹ کر بیان پیش کیا ، یہ وہی معاملہ ہے،ہم دعا لکھتے رہے وہ دغا پڑھتے رہے۔

کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ ایک نقطے نے محرم سے مجرم بنا دیا، سازش کنٹینر سےشروع ہوکر عدالتوں تک پہنچی، نواز شریف کے بیان کو صحیح طرح سے پڑھاجائے، بھارتی میڈیا نے نواز شریف کے بیان کو تبدیل کیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا سرل المیڈا کا نواز شریف سے انٹرویو فواد حسن فواد نے طے کرایا؟ جس کے جواب میں نواز شریف کے داماد نے کہا کہ اس بارے میں فواد حسن فواد ہی بتا سکتے ہیں مجھے معلوم نہیں۔

صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ آپ فوج میں رہے ہیں ، فوج کانواز شریف کے بیان پر کیا رد عمل ہوگا، جس پر کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ میں اب بھی فوج کا حصہ ہوں اور مجاہد ہوں ، فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں جو اس بیان پرایکشن لے۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن ہو نے والے ہیں ،سیاسی جنگ جاری ہے، نواز شریف کے بیان کی مذمت نہیں کروں گا۔


مزید پڑھیں :ممبئی حملوں میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں‘ نوازشریف


واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ملوث تھیں، یہ لوگ ممبئی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔

جس کے بعد نواز شریف کے متنازعہ بیان کو بھارتی میڈیا نے بھارت کی فتح قرار دیا تھا۔

نوازشریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان پرملک کے سینئردفاعی، سیاسی تجزیہ کاروں اور سیاست دانوں کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا،  جس میں بیان کو ملک دشمنی قرار دیا گیا ۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں