اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ عمران خان بھول جائیں کہ ان کے نصیب میں اقتدار ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں عدالتیں، الیکشن کمیشن ان کےماتحت ہے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے کہا کہ عمران خان لیڈرنہیں ہیں، آج بھی ایمپائر کےانتظارمیں ہیں۔
صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کا تھرڈ ایمپائرکون ہے؟ جس پر کیپٹن صفدر نے جواب دیا کہ عمران خان کا ایمپائر ریٹائرڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بھول جائیں کہ ان کے نصیب میں اقتدار ہے، وہ 2023 تک سڑکوں پرہی رہیں گے۔
احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس کی سماعت
کیپٹن صفدر نے کہا کہ جسے نا اہل شخص کہا گیا اس نے وقت سے پہلے بحرانوں پر قابو پایا۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما آج احتساب عدالت میں حاضری لگا کر روانہ ہوگئے، کیپٹن صفدر2 بجے دوبارہ عدالت میں پیش ہوں گے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔