پیر, اگست 10, 2026
اشتہار

محمد عباس فٹ، حارث سہیل سیریز سے باہر ہوچکے ہیں، سرفراز احمد

اشتہار

حیرت انگیز

کیپ ٹاؤن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ محمد عباس فٹ ہیں اور حارث سہیل سیریز سے باہر ہوچکے ہیں، دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے بہت محنت کی ہے، بیٹنگ لائن میں 6 بلے باز برقرار رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق کیپ ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کیپ ٹاؤن پچ کی صورت حال کل سے مختلف ہے آج گھاس کم ہے، ہم تین فاسٹ بولر اور ایک اسپنر کے ساتھ جائیں گے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ محمد عباس کل کا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے فٹ ہیں، حارث سہیل سیریز سے باہر ہوچکے ہیں، لیگ اسپنر یاسر شاہ کے لیے اس وکٹ پر بہت کچھ ہے، امید ہے وکٹیں لیں گے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ فلینڈر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، دوسرے ٹیسٹ میں بیٹنگ لائن اچھا کھیلے گی، سیریز میں کم بیک کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ کل سے کھیلا جائے گا

سرفراز احمد نے کہا کہ رنز اچھے ہوں تو بولر مخالف ٹیم کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، بلے بازوں کے رنز کرنے سے ہی بہتر پوزیشن میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیائی ٹیموں کو جنوبی افریقہ میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، میچ جیتنے کے لیے بلے بازوں کو کارکردگی دکھانا ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا، میزبان جنوبی افریقہ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو سنچورین ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، فاسٹ بولر اولیویئر کو 11 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں