تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

چیمپیئنزٹرافی کی فتح کوبڑےعرصےتک یادرکھاجاےگا‘ سرفرازاحمد

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد کا کہناہےکہ چیمپیئنزٹرافی کی جیت قومی ٹیم اور قوم کے لیے بہت بڑی فتح ہے۔

تفصیلات کےمطابق چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں بھارت کو عبرت ناک شکست دینے والی قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان سرفراز احمد نے اپنی رہائش گاہ پرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےکہاکہ بھارت کے خلاف پہلےمیچ میں شکست کےبعد ٹیم نے بہت اچھا کم بیک کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہناتھاکہ چیمپیئنزٹرافی میں ہرشعبے میں اچھی کارکردگی دکھائی جس سے چیمپیئن بنے۔انہوں نےکہاکہ اس فتح کو بڑے عرصے تک یاد رکھاجائےگا۔

سرفرازاحمد کاکہناتھاکہ قوم کی دعائیں ٹیم کے بہت کام آئیں اوردنیا بھر سے لوگ پیغامات اور دعائیں بھیج رہے تھے۔

سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق سوال کےجواب میں قومی ٹیم کےکپتان کا کہناتھاکہ ٹورنامنٹ کےدوران سوشل میڈیا سے اجتناب برتا۔

خیال رہےکہ آج صبح قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور رومان رئیس دبئی سے کراچی ائیرپورٹ پہنچے جہاں گورنر سندھ محمد زبیر، صوبائی وزرا اور میئر کراچی وسیم اختر سمیت اہم حکومتی شخصیات نے کیا ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

سرفرازاحمد اور رومان رئیس کو روایتی سندھی ٹوپی اور اجرک بھی پہنائی جبکہ ائیرپورٹ کے اندر موجود شائقین کرکٹ نے دونوں کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور ان پر پھول بھی نچھاور کیے جس کے بعد دونوں کھلاڑی وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ ائیرپورٹ سے اپنے گھرپہنچے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کےکپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کامیابی پر اللہ کا شکر ہے،بھارت کے خلاف فتح قوم کی دعاؤں اور ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے۔


چیمپیئنزٹرافی جیتنے والی قومی کرکٹ ٹیم کا وطن واپسی پرشانداراستقبال


یاد رہےکہ اس سےقبل قومی ٹیم کے کھلاڑی بابراعظم، حسن علی، احمد شہزاد اور فہیم اشرف دبئی سے لاہور ائیرپورٹ پہنچےجہاں صوبائی وزرا رانا مشہود، مجتبیٰ شجاع اوربلال یٰسین سمیت اہم حکومتی شخصیات نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔

واضح رہےکہ پولیس بینڈ نےکرکٹ ہیروز کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پرشائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے قومی ہیروزکےساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

- Advertisement -