پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

پاکستان ٹیم نے اچھا مقابلہ کیا، ناکامی کی وجوہات جاننا ہوں گی، کپتان جنوبی افریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے اچھا مقابلہ کیا ہماری بیٹنگ میں ناکامی کی وجوہات خود بھی جاننا چاہتا ہوں۔

یہ بات انہوں نے پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، کوئنٹن ڈی کاک نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہمیں اچھا اسکور کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے اچھا فائٹ بیک کیا ہے، بیٹنگ میں ناکامی کی وجوہات خود بھی جاننا چاہتا ہوں، برصغیر کی وکٹوں پر ہم نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پہلا میچ ابھی ختم ہوا ہے اور اگلے کا فی الحال سوچا نہیں ہے، ، ماضی میں کچھ سیریز ہم نے بھی جیتی ہیں۔

اگلے میں میچ میں دین ایگلر کی شمولیت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈین ایلگر اگلے میچ کیلئے دستیاب ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے جنوبی افریقہ کو کراچی ٹیسٹ میں سات وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

کھیل کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لئے 88 رنز کا ہدف دیا تھا جو قومی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں