تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

کرونا سے نبردآزما کیپٹن کی زندگی وائرس نے نگل لی

مانچسٹر: کرونا سے نبردآزما نیشنل ہیلتھ سروس کے لیے خطیر رقم جمع کرنے والے کیپٹن ٹام مور کی زندگی وائرس نے نگل لی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل ہیرو کا لقب حاصل کرنے والے کیپٹن ٹام کو اکتیس جنوری کو کرونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

کیپٹن سر ٹام مور بیڈ فورڈ کے اسپتال میں ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں زیر علاج تھے جہاں ڈاکٹرز اُن کی زندگی بچانے کی کوشش کررہے تھے مگر وہ دورانِ علاج جانبر نہ ہوسکے۔

کیپٹن ٹام مور نے کرونا وبا کے دوران این ایچ ایس کے لیے ایک ہزار پاؤنڈز جمع کرنے کا اعلان کیا تھا، مگر جب انہوں نے  اپنے گھر کے صحن میں سو چکر لگائے تو دنیا بھر سے لوگوں نے اس مہم میں دل کھول کر حصہ لیا جس کے نتیجے میں وہ 32 ملین پاؤنڈز جمع کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: کیپٹن ٹام مور نے 100 سالہ سالگرہ پر ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: جنگ عظیم دوم کے سپاہی نے اسپتال کا افتتاح کردیا

کیپٹن ٹام مور نے اپنے گارڈن میں سو چکر لگا کر  نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے لیے بتیس ملین پاؤنڈز کی خطیر رقم کے عطیات جمع کیے اور پھر یہ رقم فرنٹ لائن ورکرز کے لیے ادارے کو دے دی تھی۔

 کیپٹن ٹام مور کی عمر 100 برس تھی جبکہ اُن کا تعلق کیتھلے بریڈ فورڈ سے تھا۔ اُنہیں اُن کی خدمات کے عوض سر کا خطاب دیا گیا تھا جبکہ شاہی خاندان کی جانب سے بھی اُنہیں خصوصی اعزازات سے بھی نوازا گیا تھا۔

ملکہ برطانیہ نے کیپٹن سر ٹام کی وفات پر  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے اہلخانہ کے نام پیغام جاری کیا اور مرحوم کی گراں قدر خدمات کو سراہا۔اپنے بیان میں ملکہ کا کہنا تھا کہ کیپٹن سرٹام سے گزشتہ برس ملاقات ہوئی تھی، مجھے اُن سے مل کر بہت خوشی ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں