پشاور: شوال میں شہید کیپٹن عمیرکو آبائی علاقے میں سپر دخاک کردیا، قوم امیدرکھے۔پریشان نہ ہو۔دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے۔کیپٹن عمیر شہید نے آپریشن پر جانے سے پہلےویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا تھا۔
تفصیلات کے مطابق وطن عزیز کا ایک اور سپوت پاکستان کی حرمت پر جان قُربان کرگیا۔ شوال میں شہید ہونے والے کیپٹن عمیر نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
شہید کیپٹن عمیرعبداللہ کا جسد خاکی ان کےآبائی علاقے پہنچا تو پورا علاقہ اُمڈ آیا ۔ نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور ،وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سمیت اعلیٰ سول اور فوجی افسران کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔
شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ مری کے علاقے ترمیٹھیاں میں سپرد خاک کیا گیا، شہید کے والد کا کہنا ہے انہیں بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔
انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے گزارش کی کہ چھوٹے بیٹے کو بھی محاذ پر بھیجیں ،یاد رہے کہ گزشتہ روز شوال کے علاقے منگروتی میں پاک فوج کےکیپٹن سمیت چار سیکورٹی اہلکاروں نے انیس دہشت گردوں کو ٹھکانے لگاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔
دریں اثناء شہید کیپٹن عمیر عبداللہ کا آخری ویڈیو پیغام بھی منظر عام پر آ گیا ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ قوم حوصلہ رکھے، زیادہ علاقہ کلیئر کرا لیا ہے، جلد آپریشن کے آخری مرحلے میں بھی کامیاب ہونگے۔
@omar_quraishi @abbasnasir59 @NasimZehra @faridalvie @GhazalaBaji @hyzaidi @ShkhRasheed pic.twitter.com/Dhgo3C7ivw
— Junaid Akhtar (@junaidashaikh) February 28, 2016