خوشاب : مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کوناکارہ بناتے ہوئے شہید ہونے والے کیپٹن ضرغام فرید کو آبائی علاقے خوشاب میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کو ناکارہ بناتے شہید ہونے والے کیپٹن ضرغام فرید کی نمازجنازہ سرگودھا میں ادا کی گئی، جس میں سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
جس کے بعد کیپٹن ضرغام کو خوشاب کے نواحی علاقے ٹبہ قائم دین میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
اس سے قبل کیپٹن ضرغام کی نماز جنازہ پشاورمیں ادا کی گئی جس میں گورنر کےپی،صوبائی وزرا، کورکمانڈر پشاور، آئی جی ایف سی،ڈی جی آئی ایس پی آرسمیت سول وفوجی حکام نے شرکت کی، جس کے بعد شہید کا جسد خاکی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کے لیے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: دہشت گردی کی روک تھام میں قوم کا فرزند کیپٹن زرغام شہید: آئی ایس پی آر
یاد رہے گذشتہ روز کیپٹن ضر غام مہمند میں بارودی سرنگ ناکارہ بناتے ہوئے شہید ہوگئے تھے جبکہ سپاہی ریحان زخمی ہوا تھا ،جسے فوری اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
وزیراعظم نے کیپٹن ضرغام کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور کہا تھا کہ وطن کی مٹی پرقربان بہادر جوانوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی، بہت جلد وطن کو امن و استحکام کا گہوارہ بنائیں گے۔؎