تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

یوکرین میں روسی فوجی کو عمرقید کی سزا ملنے کا امکان

یوکرین میں گرفتار روسی فوجی کو جنگی جرائم کے الزامات پر عمر قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق روسی حملے کے دوران جنگی جرائم کے الزام میں یوکرین میں مقدمے کی سماعت کرنے والے روسی فوجی نے ٹرائل کے دوران اعتراف جرم کر لیا ہے جسے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں ممکنہ عمر قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

21 سالہ سارجنٹ وادیم شیشمرین کو عدالت میں جب الزامات پڑھ کر سنائے گئے کہ وہ جنگی جرائم اور پہلے سے سوچے سمجھے قتل کا قصوروار ہے تو ان سے ‘ہاں’ میں جواب دیا۔

فوجی پر روسی حملے کے اوائل میں شمال مشرقی یوکرین میں ایک 62 سالہ شہری کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نے ملزم کے خلاف الزامات پڑھے تو ایک مترجم نے روسی زبان میں اس کا ترجمہ کیا۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ شیشیمارین ٹینک ڈویژن میں ایک یونٹ کی کمانڈ کر رہے تھے جب ان کے قافلے پر حملہ ہوا اس نے اور چار دیگر فوجیوں نے ایک کار چوری کی اور جب وہ چوپاکھیوکا کے قریب سفر کر رہے تھے تو ان کا سامنا ایک 62 سالہ شخص سے ہوا جو سائیکل پر تھے۔

استغاثہ کے مطابق شیشیمارین کو شہری کو قتل کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور اس نے ایسا کرنے کے لیے کلاشنکوف اسالٹ رائفل کا استعمال کیا۔

Comments

- Advertisement -