بدھ, جنوری 14, 2026
اشتہار

چوہے کی بڑی نسل کو سخت سردی سے بچانے کے لیے انوکھا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا کی جنوبی ریاست کے دارالحکومت میں جانوروں کو سردی سے بچانے کے لیے انتظامیہ نے گرم پانی سے نہلانے کا انتظام شروع کردیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں درجہ حرارت ہر سال بڑھ رہا ہے، امسال بھی امریکا سمیت مختلف ممالک میں ماضی کے کئی ریکارڈز برابر ہوئے۔

امریکا کی جنوبی ریاست کے دارالحکومت سوکری میں چوہے کی بڑی نسل ’کیپی بارا‘ کو سردی سے محفوظ رکھنے کے لیے انہیں گرم پانی کے تالاب میں چھوڑا گیا۔

جنوبی امریکا میں پائے جانے والے ممالیہ کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے یہ اقدام مقامی انتظامیہ نے کیا، جس کو کئی لوگوں نے قابلِ ستائش قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جونی سن نامی صارف نے ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ سخت سردی کے موسم میں کیپی بارا گرم پانی سے غسل کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ کیپی برا ممالیہ ہے جسے چوہوں کی بڑی نسل بھی کہا جاتا ہے اور یہ صرف جنوبی امریکا میں پائے جاتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں