تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کار حادثے میں بچوں کو زخمی کرنے والی ماں کو جرمانہ

دبئی: متحدہ عرب امارات میں ڈرائیورنگ کے دوران لاپرواہی برتنے پر حادثے میں بچوں کے زخمی ہونے پر عدالت نے ماں کو جرمانہ کر دیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق راس الخیمہ کی ایک عدالت نے 27 سالہ خاتون کو 15سو درہم جرمانہ کیا ہے، خاتون نے دوران ڈرائیونگ لین قاعدے کو نظر انداز کیا تھا جس کے نتیجے میں دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں۔

عدالتی ریکارڈ میں درج واقعے کی تفصیل میں بتایا گیا کہ خاتون دائیں لین میں گاڑی چلارہی تھی کہ اچانک وہ بائیں لین کی طرف بڑھیں اور پھر دوبارہ دائیں لین میں آگئی، خاتون کی اس لاپرواہی سے ساتھ چلنے والی کار کا ڈرائیور گھبرا گیا اور دونوں کی گاڑیوں میں تصادم ہو گیا۔

ٹکراؤ کے نتیجے میں دونوں ڈرائیورز اپنی گاڑیوں پر قابو نہ پاسکے اور گاڑیاں قلابازیں کھاتی ہوئی سڑک پر الٹی ہوگئیں، اس حادثے کے نتیجے میں ماں اور اس کے پانچ بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔

عدالت نے لاپرواہی برتنے پر خاتون کو 15سو درہم کا جرمانہ عائد کر دیا جب کہ دوسری گاڑی کے کم سن ڈرائیور کو وارننگ جاری کردی۔

Comments

- Advertisement -