جمعرات, نومبر 13, 2025
اشتہار

تفریحی ٹور موت کا سفر بن گیا، 3 دوست کار میں زندہ جل گئے

اشتہار

حیرت انگیز

(3 اکتوبر 2025): تفریحی ٹور موت کا سفر بن گیا حادثے کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی تین دوست جل کر ہلاک 2 نے شیشے توڑ کر جان بچائی۔

یہ افسوسناک واقعہ بھارت میں تامل ناڈو میں پیش آیا، جہاں پانچ دوست چھٹیاں منانے چنئی جا رہے تھے کہ ولوپورم ضلع میں کار حادثے کا شکار ہوئی اور آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث تین دوست اسی میں جل کر ہلاک ہو گئے جب کہ دو نے شیشے توڑ کر اپنی جان بچائی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال متتقل کیا اور گاڑی کو کرین کے ذریعہ وہاں سے ہٹا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پانچ دوست چھٹی منانے چنئی کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ وکراوندی کے قریب ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث کار ممکنہ طور پر ڈیوائیڈر یا ٹرک سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث پانچوں افراد اندر پھنس گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں جلنے اور دم گھٹنے کے باعث تین دوست شمس الدین، رشی اور موہن ہلاک ہو گئے جبکہ دو دوست دیپک اور عبدالعزیز کار کے دروازوں کے شیشے توڑ کر باہر نکلے اور جان بچائی۔

 

+ posts

ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں