بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

گاڑی اور موٹرسائیکل مالکان کے لیے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس سے متعلق قواعد میں تبدیلی کی گئی ہے جس کے بارے میں جاننا گاڑی مالکان کے نہایت ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس سے متعلق قواعد میں بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے، غیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کی رجسٹریشن کینسل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دوبارہ رجسٹریشن کیلئے 1 ہزار سی سی گاڑی کیلئے 5 ہزار فیس ادا کرنا ہوگی، 2 ہزار سی سی گاڑی کی دوبارہ رجسٹریشن کیلئے 10 ہزار فیس ادا کرنا ہوگی

جاری نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ ایسی گاڑیاں جو 2000 سی سی سے اوپر ہیں، ان گاڑیوں کو 20 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

موٹرسائیکل کی دوبارہ رجسٹریشن پر 1 ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی، دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں 5 گنا زائد فیس وصول کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں