تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دلہن کی رخصتی کے لیے گاڑی سجانے کا خواب، خوشی کے گھر میں‌ صفِ ماتم بچھ گئی

بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع میں ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں دلہا جاں بحق ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مرینہ کے نگراتھانہ علاقہ میں دلہا اپنی دلہن کی رخصتی کے لیے گاڑی سجانے نکلا تو ڈرائیور کی تیز رفتاری کے باعث بجلی کے کھمبے سے جاکر ٹکرائی۔

گاڑی کی رفتار اس قدر تیز تھی کہ دلہا کار کو قابو نہیں کرسکا اور سیدھا جا کر کھمبے سے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل تباہ ہوئی اور دلہا کو شدید چوٹیں آئیں، نوجوان کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اُسے دوسرے اسپتال بھیجنے کی ہدایت کی تو  وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

مزید پڑھیں: اپنی رخصتی پر سب سے زیادہ خوش ہونے والی دلہن

یہ بھی پڑھیں: عین رخصتی کے وقت دلہن کی موت، قیامت خیز واقعہ

پولیس ذرائع کے مطابق ضلع بھنڈ کے کرشنا کالونی کا رہائشی سونو بالمیکی اپنی بارات لے کر کوریٹھا گاؤں آیا تھا۔ اتوار کی رات دلہن کی شادی کے بعد دلہن جیوتی کی الوداعی کی تیاریاں جاری تھیں۔

دلہن کو جس گاڑی سے سسرال کے لیے روانہ ہونا تھا، دلہا اسے پھولوں سے سجانے کے لئے لے جارہا تھا۔ اس دوران گاؤں ہریہار پورہ کے قریب کار ڈرائیور کا اسٹیئرنگ پر سے کنٹرول باہر ہوا اور گاڑی اُس کے ہاتھوں سے نکل گئی۔

Comments

- Advertisement -