تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

یو اے ای، خوفناک ٹریفک حادثہ، گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی

دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ رنگ روڈ پر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

راس الخیمہ پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ڈرائیور زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور تیز رفتاری کے سبب گاڑی پر قابو نہ پاسکا اور گاڑی بجلی کے کھمبے سے جاٹکرائی، فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گاڑی میں لگی آگ پر قابو پایا، گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔

مزید پڑھیں: دبئی، گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی، ایک شخص جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ گاڑی کے انجن میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

راس الخیمہ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ڈرائیور ٹریفک کے قوانین کی پاسداری کریں اور گاڑی کی مینٹینس کا خیال کریں، گاڑی سے ایندھن کا رساؤ اس طرح کے حادثات کی وجہ بنتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسی مقام پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں اماراتی ڈرائیور کھمبے سے گاڑی ٹکرانے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -