جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : محکمہ ٹریفک پولیس پنجاب نے تین سالہ میعاد کے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس سے متعلق تفصیلات جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹریفک پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے عمل کو تیز کر دیا ہے تاکہ ٹریفک قوانین کے نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔

سرکاری حکام نے بتایا جنوری 2026 میں ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

جن میں 440,000 سے زائد لرننگ لائسنس ، 400,000 سے زائد معمول کے ڈرائیونگ لائسنس اور تقریباً 390,000 لائسنس کی تجدید (لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس) شامل ہیں۔

مزید برآں 2,500 سے زائد شہریوں نے گم شدہ لائسنس کی دوبارہ درخواست دی اور 4,500 سے زائد بین الاقوامی ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے شہریوں کو آگاہ کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانا غیر قانونی ہے اور اس پر بھاری جرمانہ اور سخت قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ای -ڈرائیونگ لائسنس کی قانونی حیثیت فزیکل کارڈ کے برابر ہے، جس سے شہری اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کار ڈرائیونگ لائسنس کی فیس

ایک سالہ لائسنس کی کل فیس 1,980 روپے (ٹیسٹ فیس 150 روپے + پاس ہونے کے بعد فیس 1,350 روپے + کورئیر فیس 480 روپے)

تین سالہ لائسنس کی کل فیس 4,680 روپے ہے۔

اس کے علاوہ پنجاب کے شہری آسانی سے ای ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں