جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی، 2 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ملک بھر میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں گاڑی برساتی نالے میں بہہ جانے کے سبب دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس  کے مطابق گاڑی میں 15 افراد سوار تھے جب کہ مرنے والوں میں ایک اسکول ٹیچر اور ایک بچہ شامل ہے۔ اہل علاقہ اپنی مدد آپ کے تحت دیگر لوگوں کو بچانے کی کوش کر رہے ہیں جب کہ پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

دوسری جانب لوئر دیر میں شمسمی تالاش ندی میں مسافر پک اپ سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے ڈرائیور اور بچے کو بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں