گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون کا استعمال کرنے والے شہری ہوشیار ہوجائیں، اب ایسے ڈرائیورز پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانوں میں کئی گنا اضافہ کردیا گیا ہے، موٹرسائیکل کا کم ازکم جرمانہ 200 سے بڑھا کر 2 ہزار روپے کردیا گیا ہے، گاڑی چلانے کے دوران موبائل فون کے استعمال پر بھی جرمانے ہوں گے۔
مزید پڑھیں: گھر بیٹھے ای چالان کینسل کروانے کا طریقہ
محکمہ قانون پنجاب نے گورنرکی منظوری سے گزٹ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، کار کا کم ازکم جرمانہ 300 سے بڑھا کر 3 ہزار روپے کردیا گیا۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ بس، ٹرک اور بڑی گاڑیوں کا کم ازکم جرمانہ 10 ہزار روپے کردیا گیا ہے، تیزر رفتاری پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار روپے کا جرمانہ ہوگا، تیز رفتاری پر کار کو 5 ہزار اور تھری ویلز کو 3 ہزار جرمانہ ہوگا۔
اس کے علاوہ تیز رفتاری پر بڑی گاڑیوں کا جرمانہ 20 ہزار روپے کردیا گیا ہے، ٹریفک سگنل توڑنے، ون وے کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے ہونگے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


