پاکستان میں کاروں کی فروخت میں زبردست اضافے کا رجحان برقرار ہے اور ملک میں کاروں کی فروخت میں سالانہ 52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ نومبر میں کاروں کی فروخت 15442 تک پہنچ گئی۔
مالی سال 2025 کے 5 مہینوں میں کاروں کی فروخت 50856 تھی جب کہ مالی سال 2026 کے 5مہینوں میں 48 فیصد سالانہ بڑھ کر 75 ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں۔
نومبر 2025میں 2 اور 3 پہیوں کی وہیکل کی فروخت میں سالانہ 38 فیصد اضافہ ہوا جس میں 2 اور 3 پہیوں کی وہیکل کی فروخت 165753 یونٹس رہی۔
ستمبر میں گاڑیوں کی فروخت بڑھ کر 17 ہزار 174 یونٹس تک پہنچ گئی، گزشتہ سال ستمبر میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت 10 ہزار 297 تھی جبکہ اس بار فروخت میں دوگنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اگست 2024 میں گاڑیوں کی فروخت 14 ہزار 50 رہی تھی، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گاڑیوں کی فروخت 42 ہزار 267 رہی۔
ستمبر میں موٹرسائیکل اور 3 پہیوں والے یونٹس کی فروخت میں بھی سالانہ 21 فیصد اضافہ ہوا، ستمبر میں موٹرسائیکل اور 3 پہیوں والے یونٹس کی مجموعی فروخت 1لاکھ 58 ہزار941 رہی ۔
مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں موٹرسائیکل اور 3 پہیوں کی مجموعی فروخت میں 35 فیصد اضافہ ہوا۔
موجودہ سال کی پہلی سہ ماہی میں موٹرسائیکل اور 3 پہیوں والی گاڑیوں کی مجموعی فروخت 3 لاکھ 20 ہزار 187 یونٹس سے بڑھ کر 4 لاکھ 31 ہزار 542 ہوگئی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


