تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

لائیو رپورٹنگ کے دوران گاڑی جھیل میں‌ ڈوب گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

‌اگر آپ جھیل کنارے پارکنگ ایریا میں گاڑی صحیح پارک کریں لیکن کچھ دیر بعد گاڑی جھیل میں ڈوبی ہوئی ملے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا، ایسا ہی ایک واقعہ امریکی ریاست الینوائے میں پیش آیا جہاں جھیل کے کنارے پر کھڑی جیپ اچانک جھیل میں ڈوب گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست الینوائے کے شہر اسپرنگ فیلڈ کی مشہور ’جھیل اسپرنگ فیلڈ‘ میں کشتی کی لانچنگ کے دوران ریمپ (ڈھلوان) پر کھڑی گاڑی کے جھیل میں ڈوبنے کے واقعے نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا کہ آخر کس طرح اتنی بڑی گاڑی اچانک جھیل برد ہوگئی۔

جیپ کے جھیل میں ڈوبنے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جو ایک رپورٹنگ کے دوران ٹی وی کیمرے میں نادانستہ طور پر ریکارڈ ہوئی۔

رپورٹر کشتی جھیل میں اتارنے کی ویڈیو ریکارڈ کررہا تھا کہ اس دوران ریمپ (ڈھلوان) پر کھڑی جیپ پیچھے کی طرف رینگتی ہوئی آہستہ آہستہ جھیل میں ڈوب گئی اور جیپ ڈوبنے کا سارا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔

جب کیمرہ مین نے رپورٹر جیکب کو جیپ ڈوبنے سے متعلق بتایا تو گاڑی تقریباً ڈوب چکی تھی، جسے دیکھ کر رپورٹر جیکب دنگ رہ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خوش قسمتی سے حیرت ناک حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا کیوں کہ گاڑی میں کوئی موجود نہیں تھا۔

ویڈیو انٹرنیٹ پر ہزاروں مرتبہ دیکھی جاچکی ہے جب کہ سیکڑوں صارفین کی جانب سے ویڈیو دلچسپ تبصرے بھی سامنے آرہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -