جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

چور کی رحم دلی یا پھر خوف؟ انوکھی واردات آپ کو بھی حیران کردے گی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: چوروں اور ڈکیتوں کے ہاتھوں بھاری رقم یا قیمتی اشیا لگ جائے تو واپسی کے امکانات بہت کم ہی ہوتے ہیں لیکن امریکا میں ہونے والی انوکھی واردات نے سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوریگن میں ایک چور اسٹور کے باہر کھڑی گاڑی لے کر رفو چکر ہوگیا لیکن تھوڑی ہی دیر بعد غیرمتوقع طور پر ملزم گاڑی چلا کر دوبارہ جائے وقوع پہنچا اور گاڑی کی مالکن سے بات چیت کرنے لگا۔ مگر ایسا کیوں ہوا یہ حقیقت واقعی حیران کن ہے۔

رپورٹ کے مطابق چور کی جائے وقوع واپسی کی وجہ گاڑی میں موجود ایک کمسن بچہ بنا کیوں کہ کار چوری کرتے ہوئے ملزم کو یہ خبر نہیں تھی کہ گاڑی کے پیچھے معصوم بچہ موجود ہے۔

- Advertisement -

چور کو جب بچے کی موجودگی کا علم ہوا تو وہ فوراً جائے وقوع پر پہنچ گیا اور گاڑی کی مالکن کو بچہ واپس کرکے دھمکی لگائی کہ پولیس کو کسی صورت مطلع نہیں کرنا اور پھر دوبارہ کار لے کر فرار ہوگیا۔

تاہم ملزم کی یہ کوشش زیادہ وقت تک کارگر نہ ہوئی اور بلآخر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خاتون کو بھی خبردار کیا ہے کہ آئندہ گاڑی آن یا بغیر لاک کہ نہ چھوڑا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں